چٹاگانگ:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف کھیل کے تیسرے روز شاہین آفریدی نے اس سال کی 42 ویں وکٹ حاصل کی اور بھارتی سپنر ایشون سے آگے نکل گئے۔
ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرزمیں 41 وکٹوں کے ساتھ ایشون دوسرے اور پاکستان کے حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں، ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ۔
Pakistan bowling spearhead @iShaheenAfridi reviews his performance on day-three of the Chattogram Test. Shaheen is currently the lead Test wicket-taker in 2021.#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/aTp4RhJbTj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 28, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز سپنرز کو فائدہ ہوگا،پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔