بنگلادیش کو کلین سوئپ کے باوجود شاہینوں کو ٹرافی نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی

Published On 23 November,2021 01:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے باوجود شاہینوں کو ٹرافی نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

میزبان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں، اس لیے ٹرافی دینے نہیں آ سکتے لہذا ٹی ٹونٹی سیریز کی فاتح ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کوآخری گیند پر5وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو 125رنز کا ہدف دیا تھا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی آخری گیند پر 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز کا تین صفر سے فاتح ٹھہرا ہے۔
 

Advertisement