ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بابر اعظم کی 8ویں پوزیشن برقرار،شاہین کا 5واں نمبر

Published On 08 December,2021 09:16 pm

دبئی:(دنیا نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم کی 8ویں پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینگنگ کے مطابق آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے کھلاڑی میانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پرآگئے ہیں،باؤلرز کی درجہ بندی میں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبر ہے، بھارت کے خلاف کامیاب سپنر اعجاز پٹیل 23 درجے بہتری کے بعد38ویں نمبر پرآگئے ہیں۔
 

Advertisement