پہلا ٹیسٹ :بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

Published On 03 January,2022 09:30 pm

ماؤنٹ مانگنوئی:(دنیا نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 6 وکٹ پر 401 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔

ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز مہمان بنگلادیش نے 175 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی ادھوری اننگز شروع کی ، مومن الحق نے 88 رنز کی قائدانہ اننگز کھیلی ، لٹن داس نے ٹوٹل میں 86رنز کا اضافہ کیا ۔

دن کے اختتام پر مجموعہ 6 وکٹ پر 401 تک پہنچ گیا ، مہدی حسن 20 اور یاسر علی 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح مہمان ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 73 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے پہلے مہمان نیوزی لینڈ نے 328 رنز بنائے تھے ۔
 

Advertisement