لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور ٹی 20میں رنز کے انبار لگانے والے محمد رضوان نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بھائی مشکلات کا شکار ہیں،اس سلسلے میں قدم بڑھائیں اور پیارے نبی ﷺ کی امت کی مدد کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان پاک افغان سرحد پر پہنچ گئے اور پاکستانیوں سے افغانستان کے عوام کی مدد کی اپیل کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے پاک افغان سرحد کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے، انہیں غذا، رہائش، گرم کپڑوں اور ادویات وغیرہ چاہئیں، مشتاق احمد کے ساتھ سرحد پر صورتحال کا مشاہدہ کرنے سے آنکھیں کھل گئیں۔
The brave people of Afghanistan are in dire need of our help. They need food, shelter, warm clothes, medicines, etc. It was an eye opening experience to witness the situation at Pak-Afg border with @Mushy_online. Plz contribute & help the ummah of the beloved Prophet, PBUH. pic.twitter.com/XeKjuU3Si1
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 3, 2022
قبل ازیں قومی ٹیم کے بلے باز نے ساتھی کھلاڑی اور مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کی شادی میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔