لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں آنے والے پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دیتے ہوئے رمیز راجہ کو ہدایت کی کہ سٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔