انڈر19ایشیا کپ:سیمی فائنل میں شکست،پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

Published On 30 December,2021 05:31 pm

دبئی:(دنیا نیوز)سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 22رنز سے شکست کھاکر انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 44اعشاریہ 5اوورز میں 147رنز بنائے،ذیشان ضمیر نے 4شکار کیے ، احمد خان اور اویس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں قومی جونیئر ٹیم کو 3رنز کا مایوس کن آغاز ملا جبکہ پوری ٹیم آخری اوور میں 125رنز بنا کر میدان بدر ہوئی ۔

اس طرح 22 رنز کی شکست سے پاکستان انڈر19ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ،دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کو 103 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔
 

Advertisement