ویمنز ورلڈ کپ،36ممکنہ قومی کھلاڑیوں کا اعلان،عروج ممتاز نے استعفیٰ دیدیا

Published On 28 December,2021 06:53 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ویمنز ورلڈکپ کی سلیکشن کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ممکنہ 36 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جبکہ عروج ممتاز نے سلیکشن کمیٹی کی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کے ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ کی میٹرنٹی پالیسی کے تحت بیٹی اور اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک فرد کو ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

تمام کھلاڑی 10 سے 19 جنوری تک کراچی میں شیڈول سات میچوں کی سہ فریقی سیریز میں شرکت کریں گی، 36 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔

بسمہ معروف کی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے اور وہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے کراچی میں شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کریں گی۔

دوسری جانب عروج ممتاز قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہوگئیں اور ان کی جگہ اسماویہ اقبال کو چیئر آف ویمنز سلیکشن کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے،جونیئر سلیکشن کمیٹی کے دو اراکین سلیم جعفر اور توفیق عمر سلیکشن کا حصہ ہیں۔
 

Advertisement