قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری ہوگئی

Published On 27 December,2021 07:28 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے ناک کی سرجری ہوگئی۔

 لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دہانی کی کراچی کے نجی ہسپتال میں ناک کی کامیاب سرجری ہوئی جس میں ان کے ناک میں بچپن سے پھنسا کنکر نکال لیا گیا ہے۔

2گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

شاہنواز دھانی کے بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونیوالی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے۔

ناک کی کامیاب سرجری کے بعد قومی کرکٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو اس بارے آگاہ کیا گیا۔ 

Advertisement