گریگ چیپل نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی

Published On 23 December,2021 09:19 pm

میلبورن:(دنیا نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی ہے۔

ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں گریگ چیپل نے لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کیلئے کتنا اہم ہے ۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔

لیجنڈری کرکٹر کا کہنا کہ اُمید ہے اگلے سال فل سٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
 

Advertisement