شعیب ملک کے 19سالہ بھتیجے کا بڑا کارنامہ،ٹرپل سنچری سکور کر ڈالی

Published On 20 December,2021 09:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے 19سالہ بھتیجے نے بڑا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری سکور کر ڈالی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ 19سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری کرنیوالے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد نے صرف 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کی تھی۔

خیال رہے کہ محمد حریرہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا بھتیجا ہے، یہ کارنامہ سٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سرانجام دیا،محمد حریرہ نے بلوچستان کیخلاف کھیلتے ہوئے صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
 

Advertisement