لاہور:(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹر محمد رضوان نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کے دوران صبر کا مظاہرہ کرنے پر شہر قائد کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ میں کراچی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میچ کے دوران صبر کا مظاہرہ کیا۔ ان شاء اللہ جلد ہی ہم ایک ایسا دن دیکھیں گے جب کسی قسم کی سکیورٹی کی رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں۔
I would like to thank the people of Karachi for being patient while the matches were played. In sha Allah, we will witness a day soon when there will be no security blockage at all. That day is not far away. #Pakistan pic.twitter.com/NUEIJjra9W
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) December 19, 2021
خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20ہوم سیریز میں تین صفر سے شکست دیکر کلین سویپ فتح اپنے نام کی تھی جبکہ اس سیریز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ ون ڈے سیریز کو مہمان کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے 2022تک ملتوی کردیا گیا تھا۔