لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ رضوان کا شمار دنیا کے سب سے کامیاب کیپرز میں سے ہوتا ہےاور ان کا تمام فارمیٹس میں بلے بازی کا ریکارڈ بھی بہت شاندار ہے۔
فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 43 سے زیادہ ہے، جس میں 19 ٹیسٹ میچز میں 42 سے زائد کی اوسط سے تقریباً ایک ہزار رنز بھی شامل ہیں۔
انگلش کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد رضوان اپریل میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے بعد سسیکس ٹیم جوائن کریں گے۔
Sussex Cricket is excited to announce the signing of Pakistani wicketkeeper-batter Mohammad Rizwan.
— Sussex Cricket (@SussexCCC) December 16, 2021
Welcome to Sussex, @iMRizwanPak! #GOSBTS
رضوان جولائی کے وسط میں وائٹلٹی بلاسٹ کے اختتام تک چیمپئن شپ اورٹی 20کرکٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
رواں برس وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا کرس گیل کا چھ سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
2020 میں انگلش کنڈیشنز میں انگلینڈ کےخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 40 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور پاکستان کی جانب سے سیریز کے کامیاب ترین بلے باز قرار پائے تھے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نے سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ طے پانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لئے اعزاز کیا۔
Rizwan s message to Sussex supporters. #GOSBTS pic.twitter.com/RYTRLdFscb
— Sussex Cricket (@SussexCCC) December 16, 2021
محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، یہ ایک بہترین سائننگ ہے۔
Cannot wait to learn from @iMRizwanPak ! Awesome signing #GOSBTS https://t.co/9YRGd5mi2e
— Sarah Taylor (@Sarah_Taylor30) December 16, 2021