کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کو63رنز سے شکست دے دی ہے۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
Top work Pakistan!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
First win of the #PAKvWI T20I series pic.twitter.com/JNSeOox3g0
ویسٹ انڈیز بیٹنگ
مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 137سکور بناکر پویلین لوٹ گئی،شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 31رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 40رنز دیکر 4کھلاڑیوں کا شکار کیا،شاداب خان نے 3،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور کنگ نے کیا، تاہم دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر سپنر محمد نواز نے 7 کے مجموعی سکور پر برینڈن کنگ کی وکٹ حاصل کی۔
اس کے بعد کیریبین ٹیم کے نوجوان کپتان نکولس پوران نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف باؤلرز کو دو بلند و بالا چھکے لگائے، اس دوران نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم کی شاندار گیند پر وہ بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ چھٹے اوور کی دوسری گیند پر محمد وسیم نے ایک مرتبہ پھر وکٹ حاصل کی، تھامس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان بیٹنگ
اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا مگر بابر اعظم بغیر کوئی سکور بنائے عقیل حسین کی گیند پر پہلے اوور کی دوسری ہی بال پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر200رنز بنائے،فخر زمان10سکور بناکر شیفرڈ کی گیند پر بروکس کو کیچ دے بیٹھے،محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے52گیندوں پر 78رنز کی اننگزکھیلی اور شیفرڈ کا شکار بنے،حیدر علی نے بھی نصف سنچری سکور کی ،چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آصف علی تھے جو کہ صرف 1رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،افتخار احمد 7سکور بناکر سمتھ کا شکار بنے،حیدر علی نے 68رنز کی اننگز کھیلی اور ڈریکس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10گیندوں پر2چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ نے سب سے زیادہ 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
قومی 11رکنی ٹیم میں کپتان بابراعظم،محمد رضوان،فخر زمان،حیدر علی،افتخار احمد،آصف علی،شاداب خان،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر،حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔
West Indies win toss, decide to bowl first.#PAKvWI #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/PScq0IfLl5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون
مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں میں نکولس پوران کپتان،شمراہ بروکس،ڈومینک ڈریکس،شائی ہوپ،برینڈن کنگ،رومین پاول،روماریو شیفرڈ،اوڈین اسمتھ،عقیل حسین،ڈیون تھامس اوراوشین تھامس شامل تھے۔
Playing XI is in! Brooks & Drakes will debut for the #MenInMaroon in the 1st T20I debut #PAKvWI pic.twitter.com/3SJF7MbL6r
— Windies Cricket (@windiescricket) December 13, 2021
مین آف دی میچ
Player of the match @iamhaideraly reviews his 68-run innings.#PAKvWI #HumTouKhelainGey pic.twitter.com/WSw3OxZsXN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
چار چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 39گیندوں پر 68رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر حیدر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رضوان نے کافی سپورٹ کیا،پچ کافی مشکل تھی،مجھے جس بھی نمبر پر کھلایا جائے گا پرفارم کروں گا۔
بابر اعظم
میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حیدر علی اور محمد رضوان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،مشاورت کریں گے کہ اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھنا ہے یا نہیں۔