پاک ویسٹ انڈیز سیریز،ٹرافی رونمائی،کپتانوں کے فوٹو سیشن

Published On 12 December,2021 10:57 pm

کراچی:(دنیانیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ونڈیز قائد نکولس پوران نے فوٹو سیشن کروایا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پیر سے شروع ہونے والی ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کردی گئی ہے۔

ٹرافی رونمائی کے موقع پر کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہاکہ ہوم کنڈیشن مین کھیلنے کے لئے کافی پر جوش ہیں ،میچ ڈے پر اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی ،سینئر اور جونیئرز کا ہمارا اچھا کمبی نیشن ہے، شاہین ،حارث اور رضوان اچھی فارم میں ہیں ،کپتان کو یہ ہی چاہیے ہوتا ہے کہ کھلاڑی فارم میں ہوں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے قائد نکولس پوران نے کہا کہ ٹی 20سیریز کے لئے اچھی تیاری کی ہے ،ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،ٹی 20کرکٹ میں جیتنے کا ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے۔

 

Advertisement