لاہور: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر میں ٹی 20 کرکٹ میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی پر لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی مایوسی کا اظہار کر دیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹی 20 میچز کی سیریز میں تماشائیوں کے نہ آنے کو سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی لمحہ فکریہ قرار دے دیا۔
Incredibly sad to see an empty stadium in Karachi for the #PAKvWIt20 especially after the performance of Pakistan Team in the last month. I’m pretty sure I know why but I want to hear from you! Tell me, where is the crowd and why??
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 14, 2021
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لیجنڈری آل راؤنڈر نے سوال اٹھا دیئے کہ گذشتہ ماہ قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مداحوں کی عدم دلچسپی کیوں ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے خالی اسٹیڈیم کو دیکھ کر انتظامیہ کو داخلہ فری کرنے کی ہدایت کی تھی۔