لاہور:(دنیا نیوز)قائداعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کی نجی ہوٹل میں بکنگ کے معاملے کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
گزشتہ رات کراچی کے نجی ہوٹل میں قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم ناردرن اور خیبرپختونخوا ٹیموں کو بکنگ ختم ہونے پر نکال دیا گیا جس کے بعد قریب ایک اور ہوٹل میں کھلاڑیوں کی بکنگ کی گئی اور وہاں دونوں ٹیموں کو منتقل کیا گیا۔
اس واقعے کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری بٹھا دی ہے اور وہ خود ہی معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل 25دسمبر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔