لاہور:(دنیا نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے معاہدے کا اعلان کردیا ہے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے ۔
We ve signed Pakistani star spinner Shadab Khan for the remainder of #BBL11
— Sydney Sixers (@SixersBBL) December 24, 2021
Read More: https://t.co/qfzBvpEGxk pic.twitter.com/NPLjq3osJi
شاداب خان نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہا ہے ، سکسرز کا حصہ بننے پر انتہائی پرجوش ہوں۔
خیال رہے کہ لیگ سپنر اس سے قبل 2017 میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔