انڈر19ایشیا کپ:یو اے ای کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں داخل

Published On 27 December,2021 06:09 pm

دبئی:(دنیا نیوز)پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کو ہرا کر انڈر19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

دبئی میں پاکستان اور یو اے ای کی انڈر 19ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو 220رنز کا ہدف دیا ،کپتان قاسم اکرم 50رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

جواب میں جواب یو اے ای کا آغاز مایوس کن رہا ،9 رنز پر پہلی جبکہ 76 کے مجموعے پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ، مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹ پر 198رنز بنائے ۔

قومی کپتان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کے حقدار بنے ۔
 

Advertisement