یو اے ای کا فلموں کی نمائش سے متعلق سنسر شپ ختم کرنیکا فیصلہ

Published On 20 December,2021 04:58 pm

ابوظہبی:(دنیا نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے فلموں کی سنیما میں نمائش سے متعلق قوانین کو نرم کرتے ہوئے سنسر شپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ سینما میں فلموں کی نمائش کے لیے عمر کے حساب سے درجہ بندی 21+ مقرر کردی گئی ہے جس کے بعد سینما گھروں میں 21 سال سے زائد عمر کے فلم بین عالمی ورژن کے مطابق فلمیں دیکھ سکیں گے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں میں فلموں کو نمائش سے پہلے سخت سنسر شپ سے گزرنا پڑتا تھا۔
 

Advertisement