دبئی کے حکمران کو سابقہ اہلیہ کو 55کروڑ پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم دیدیا گیا

Published On 21 December,2021 09:39 pm

لندن:(دنیا نیوز)برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 55کروڑ پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی عدالت کی جانب سے دبئی کے حکمران کے خلاف فیصلہ سنایا گیا ۔

برطانوی عدالت میں شہزادی حیا بنت الحسین اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طلاق کا کیس چل رہا تھا۔ عدالت نے 25 کروڑ پاؤنڈ شہزادی حیا بنت الحسین کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ بچے بالغ ہونے پر ان کے اخراجات کے لیے بھی 30 کروڑ پاؤنڈز ادا کرنے کی گارنٹی مانگی ہے۔

اس کیس کو برطانوی عدالت میں طے پانے والا طلاق کا سب سے مہنگا سمجھوتا قرار دیا جارہا ہے۔
 

Advertisement