ابو ظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے 18 سال سے کم عمر نوجوانوں میں سائنوفارم ویکسین کے تجربات کا آغاز کردیا ہے۔
اماراتی وزارت صحت تین سے 17 سال کے بچوں میں چینی ساختہ سائنوفارم ویکسین کے تجربات کررہی ہے،، نو سو بچوں میں ویکسین کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی ویکسین کمپنی فائزر کی بارہ سے پندرہ سال کے بچوں میں ہنگامی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے، متحدہ عرب امارات میں چوبیس گھنٹوں میں دوہزار گیارہ نئے کیسز منظر عام پر آئے۔