یو اے ای کا ہفتے کو قطر کیساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا اعلان

Published On 08 January,2021 06:28 pm

دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ہفتے کو قطر کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے اعلان کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ متحدہ عرب امارات نے ہفتے کو تمام سرحدی گزرگاہیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے منگل کو ہی قطر کے ساتھ فضائی ، زمینی اور سمندری رابطے بحال کردیے تھے۔

ترک صدر طیب اردوان نے خلیجی ممالک کے درمیان صلح کو خطے کے مفاد میں بہتر قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عنقریب خلیجی تعاون میں ترکی کی پوزیشن کو بھی بحال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 2017 میں قطر کے ساتھ تعلقات معطل کردیے تھے۔
 

Advertisement