لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کی اجازت جاری کی گئی تھی۔جس کے چار ماہ کے اندر کمپنی نے پاکستان میں بنائے گئے موبائل فون برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں.
Press Release: PTA Authorization holder Inovi Telecom has started exporting smart phones to other countries. The first consignment of 5500 units of 4G smart phones carrying “Manufactured in Pakistan” tag has been exported to UAE.
— PTA (@PTAofficialpk) August 14, 2021
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لئے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔ فورجی سمارٹ فونز کے 5500 یونٹس کی پہلی کھیپ "مینوفیکچرڈ ان پاکستان" ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔
The successful implementation of Device Identification Registration and Blocking System (#DIRBS) and enabling government policies including the Mobile Manufacturing Policy have created a favorable environment for mobile device manufacturing in Pakistan.
— PTA (@PTAofficialpk) August 14, 2021
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پی ٹی اے کمپنی کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
As a part of this policy, Inovi Telecom Pvt. Ltd was issued mobile manufacturing authorization by PTA on 9th April 2021. Within 4 months, the company has managed to achieve exporting #ManufacturedinPakistan phones.
— PTA (@PTAofficialpk) August 14, 2021
پی ٹی اے کے مطابق ڈیوائس آئڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔