اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Published On 13 December,2021 10:11 am

دبئی: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا کسی خلیجی ملک کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران نفتالی بینٹ یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں قائم ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ خطے میں اسرائیل نئی جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہا ہے، گذشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا۔ وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنی گینٹز نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا۔
 

Advertisement