دبئی: (ویب ڈیسک) یواے ای حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر کیلئے سپر 98 پٹرول کی قیمت 2.8 درہم سے کم کر کے 2.77 درہم کر دی گئی ہے جبکہ سپیشل 95 پٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کر کے 2.66 درہم ہو گئی ہے۔
مزید برآں ای پلس 91 پٹرول آئندہ ماہ 2.61 درہم فی لٹر کی بجائے صارفین کو 2.58 درہم فی لٹر ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2.81 درہم کی بجائے 2.77 درہم فی لٹر وصول کی جائے گی۔