امریکا کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش

Published On 10 November,2021 10:16 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں بریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بشارالاسد جابر ڈکٹیٹر ہیں، ان کی بحالی کی کسی قسم کی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔ ان کے لیے صدر کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے دمشق کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد سےملاقات کی ہے، ،شام میں خانہ جنگی کے بعد کسی بھی اماراتی اعلیٰ عہدے دار کا یہ دمشق کا پہلا دورہ ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ تمام تر سفارتی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیگر ممالک کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کرتا ہے، یہی شکایت چین اور روس کو ہے، گذشتہ ماہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکی ایٹمی آبدوز حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ چین اپنی سمندری حدود میں امریکی فوجی نقل و حمل کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔ چین نے 2017 میں بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کو اشتعال انگیزی کہتے ہوئے امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔ 

Advertisement