4 پاکستانی تیل کمپنیوں کے کنسورشیم نے پہلی مرتبہ بیرون ملک آف شور بلاک حاصل کرلیا

Published On 31 August,2021 08:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چار پاکستانی تیل کمپنیوں کے کنسورشیم نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک آف شور بلاک حاصل کرلیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی قیادت میں کنسورشیم نےابوظہبی میں ہونے والی بولیوں کے دوسرے مسابقتی مرحلے میں آف شور بلاک5 حاصل کرلیا ہے پی پی ایل اس کنسورشیم کی آپریٹر ہے جبکہ اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل تینوں کمپنیاں اس کنسورشیم میں شامل ہیں۔

اس حوالے سےکمپنیوں کے سی ای اوز،یو اے ای کے وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور ایم ڈی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

وفاقی وزیر توانائی حمادا ظہر نے کہاکہ پاکستان اوریو اے ای طویل اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات رکھتے ہیں یہ ایوارڈ توانائی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے لئے ایک نئی شروعات ہے پاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب سے نمٹ رہا ہےاس طرح کے معاہدے توانائی کی طلب وفراہمی کےفرق کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے۔

ایم ڈی پی پی ایل معین رضا نے کہاکہ ابوظہبی کے بلا ک 5 کے کنسورشیم لئے منتخب ہونے پرخو شی ہےہم پرُجوش ہیں کہ یہ کنسورشیم  بڑی چار  قومی دریافتی و پیداواری کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

ایم ڈی ماڑی پٹرولیم نے کہاکہ ہماری شراکت کمپنی کے ایک مربوط بین الاقوامی توانائی کمپنی بننے کے وژن کے مطابق ہے ہم اس منصوبے کے مثبت نتائج کے منتظر ہیں۔

ایم ڈی جی ایچ پی ایل نے اس موقع پر کہاکہ یہ پاکستان کے تیل وگیس کے شعبے کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔
 

Advertisement