یو اے ای جانیوالے مسافروں کیلئے 7 ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم

Published On 13 August,2021 01:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن نے ملک کے 7 بڑےائیرپورٹس پر عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی۔

سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر ٹیسٹ کے لیے جگہ فراہم کر دی گئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن آفس میں سندھ لیب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ ایئرپورٹس پر فراہم کردہ جگہ پر ایرلاینز کی طرف سے متعلقہ لیبارٹریز مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کرینگی۔

سول ایوی ایشن نے این سی او سی کو وزارت صحت سے ٹیسٹ کے چارجز کا تعین کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ چارجز میں رعایت ہونے سے مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا اضافی مالی بوجھ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے یو اے ای جانے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔
 

Advertisement