یو اے ای: ورک ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری

Published On 11 August,2021 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے ورک ویزا کے حامل پاکستانیوں کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق یو اے ای کیلئے پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی۔

نیشنل کمانڈا آپریشن سینٹر کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ یو اے ای کی منظور شدہ لیبارٹری سے کرانا ہوگا۔ یو اے ای پرواز روانگی سے چار گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر منفی ٹیسٹ بھی لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی گائیڈ لائن کے بعد سٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے ٹیسٹنگ پروٹوکول طے کئے گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے کاؤنٹرز بنائے گی۔ مستند لیبارٹریز کے کاونٹرز ایئر لائنز کی مشاورت کے ساتھ بنائے جائیں گے۔

ایئرپورٹ مینجرز بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں لیب کاؤنٹرز کیلئے جگہ کی نشاندہی کرینگے۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور اے این ایف امیگریشن کاؤنٹرز پر سٹاف کی تعداد میں اضافہ کریں۔ مسافروں کی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے بعد بورڈنگ کو مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔