دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 6 ممالک سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجازت دے دی۔
متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای واپسی کے لیے سفر سے 14 دن پہلے ویکسین لگوانا ضروری ہے جبکہ سفری دستاویزات کے ساتھ ویکسین سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازمین، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اور ٹرانزٹ مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔