ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق چھٹیوں کی شروعات بروز پیر مورخہ 19 جولائی سے ہوگا۔
Eid al-Adha #Holiday for the #Federal_Government is
— FAHR (@FAHR_UAE) July 11, 2021
From Monday 19 July 2021 Until Thursday, 22 July, 2021
Official working hours will resume on Sunday 25 July 2021. pic.twitter.com/CBGePCSnL5
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الاضحیٰ کیلئے 4 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر 19 جولائی سے بروز جمعرات مورخہ 22 جولائی تک ہوں گی جبکہ تئیس اور چوبیس جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
یو اے ای گورنمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد دفتری امور پچیس جولائی سے انجام دیے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر چھ چھٹیاں ہوں گی۔ ان تعطیلات کا اطلاق تمام پرائیوٹ کمپنیوں پر بھی ہوگا۔