دبئی:(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو سالگرہ میں تقریباً 6کروڑ 90لاکھ روپے کی لگژری کار تحفہ میں دیکر حیران کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگ اپنی ،اپنے دوستوں یا پھر اپنے عزیز و اقارب کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ ایسا کام کر جاتے ہیں جس کو دنیا بھر میں پذیرائی ملتی ہے۔
دبئی میں مقیم امجد ستارہ نامی بزنس مین نے اپنی اہلیہ مرجانہ کی 22 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے مہنگی ترین لگژری کار تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔اس کار کی قیمت 1اعشاریہ 5ملین درہم بنتی ہے۔