ابوظہبی: (روزنامہ دنیا) متحدہ عرب امارات نے ملک میں اصلاحات کے تحت 40 قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں جن میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات حکومت نے شادی سے قبل جنسی تعلقات استوار کرنے، شراب نوشی، غیرت کے نام پر قتل جیسے قوانین میں نرمی کی ہے۔ سرکاری میڈیا سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڑے باقاعدہ شادی سے قبل پیدا ہونے والے بچے کو قانونی حیثیت دینے کیلئے فوری شادی کر لیں۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہےکہ اگر والدین بچے کو تسلیم نہیں کرتے یا دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا دو سال قید ہو سکتی ہے۔