لاہور:(دنیا نیوز)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانےوالے محمد یوسف کے 15سالہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006میں 11میچز کی 19اننگز میں ریکارڈ 1788رنز سکور کیے تھے۔
دوسری جانب انگلش کپتان جوئے روٹ 2021میں اب تک 15میچز کی 28اننگز میں 1680رنز بنا چکے ہیں۔
میلبورن میں جاری ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 50رنز بنانے والے جوئے روٹ کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیےمیچ کی دوسری اننگز میں 109رنز بنانے ہوں گے۔