لندن:(دنیا نیوز)برطانیہ میں گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں کرسمس پارٹی منانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بورس جانسن حکومت بحران میں گھر گئی۔
گزشتہ روز برطانوی میڈیا پر ایک ویڈیو ریلیز کی گئی جس میں مبینہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اہلکار کرسمس پارٹی سے متعلق بات چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والی بورس جانسن کی سیکریٹری نے گزشتہ روز ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔
اب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کی خلاف ورزی کے ثبوت مل گئے تو پولیس کیس بن سکتا ہے اوراس دوران بورس جانسن کی کابینہ کو کام سے روکا جاسکتا ہے۔