برطانیہ کا بھی بیجنگ میں ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

Published On 08 December,2021 06:08 pm

لندن:(دنیا نیوز)امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی بیجنگ میں شیڈول ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا کوئی وزیر یا سفارتی اہلکار بیجنگ ونٹر اولمپکس میں نہیں جائے گا۔

اس سے پہلے امریکا اور آسٹریلیا بھی بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت کوئی ملک سیاسی بنیادوں پر کھیل کے فیصلے نہیں کر سکتا اس لیے تینوں ملک کے ایتھلیٹس ونٹر اولمپکس میں حصہ لیں گے۔
 

Advertisement