آئس ہاکی میچ: سلوواکیہ کی امریکا کو اپ سیٹ شکست، سیمی فائنل میں داخل

آئس ہاکی میچ: سلوواکیہ کی امریکا کو اپ سیٹ شکست، سیمی فائنل میں داخل

چین میں جاری اولمپکس مقابلوں میں ٹھنڈے ٹریک پر گرمجوشیاں دیکھی گئیں، فیورٹ ٹیم امریکا کا سلوواکیہ سے مقابلہ ہوا، آئس ہاکی ٹریک پر کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے، توازن، پھرتی، مہارت اور نشانہ بازی اس وقت اعصاب شکن ہوئی جب مقابلہ دو دو سے برابر ہو گیا۔

شوٹ آؤٹس میں حیران کن طور پر سلوواکیہ نے تگڑے حریف امریکا کو ہرا دیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔