بیجنگ پیرا لمپکس اختتام پذیر، چین نے میلہ لوٹ لیا

بیجنگ پیرا لمپکس اختتام پذیر، چین نے میلہ لوٹ لیا

تفصیلا ت کے مطابق چین نے 18 گولڈ سمیت 61 تمغوں کے ساتھ کامیابی اپنے نام کرلی، اختتامی تقریب کی پرفارمنسز نے دل جیت لیے، سریلی آواز، مسحور کن دھنوں اور روایتی رقص نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔

اختتامی تقریب میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔