بیجنگ سرمائی اولمپکس کا میلہ ختم، میڈلز کی دوڑ ناروے نے جیت لی

Published On 20 February,2022 11:27 pm

بیجنگ:(دنیا نیوز) سرمائی اولمپکس کا میلہ ختم ہو گیا، ٹھنڈے موسم میں ایتھلیٹس کی گرمجموشیوں نے ماحول کو گرمائے رکھا ، آخری روز اسکیٹنگ کرتے ہوئے مشہور زمانہ کریکٹر چارلی چیپلن اور اسپائیڈر مین کے کرداروں نے دل جیت لیے، میگا ایونٹ میں ناروے نے میڈلز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چین کے وینیوز پر کھیلوں کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا، برفیلے ٹریکس پر پھرتیلے اور جوشیلے انداز زبردست رہے، فگر اسکیٹنگ میں کمال کرتب، مشہور زمانہ چارلی چپلن اور اسپائیڈر مین کا اسٹائل اپنا کر دل موہ لیے، آئس ہاکی میں تاریخ رقم ہوئی ، جوشیلے بھڑکیلے سب کو حیران کر دیا، ویمن کے فری اسٹائل ماس اسٹارٹ 30 کلومیٹر فاصلے کے مقابلے کو بھی ناروے نے جیت لیا

کراس کنٹری اسکیئنگ میں ایتھلیٹس نے برفیلے ٹریک پر خوب گرمجوشی دکھائی توازن اور پھرتی کی مہارت سب کو بھائی، مردوں کے ہیٹ فور میں جرمن کھلاڑی نے سونے کا تمغہ جیتا، کرلنگ کے دلچسپ کھیل توجہ کا مرکز بنا، برطانوی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا اور خوب خوشیاں منائیں۔

سترہ روزہ میگا ایونٹ میں ناروے نے میڈلز کی دوڑ جیت لی، انہوں نے سولہ گولڈ، آٹھ چاندی اور تیرہ کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، جرمنی 27 مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسرا، میزبان چین نے میڈل ٹیلے پر تیسرا نمبر حاصل کیا جبکہ روایتی حریف امریکا کو چوتھی پوزیشن ملی، اسپورٹس میلے سے کھلاڑیوں ہی نہیں مداحوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔