جاپان میں کورونا خطرات کے پیش نظر پیرالمپکس کو محدود کر دیا گیا

Published On 20 August,2021 09:31 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر پیرالمپکس کو محدود کر دیا، بغیر تماشائیوں کے ٹارچ تقریب ہوئی۔

ٹوکیو اولمپکس کے بعد کورونا وائرس کے حملوں نے اسپیشل ایتھلیٹس کا میلہ ’’پیرا لمپکس‘‘ بے رونق کر دیا، مشعل جلانے کی مختصر تقریب ہوئی، ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہ دی گئی۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں دنیا بھر سے معذور ایتھلیٹس چوبیس اگست سے پانچ ستمبر تک اِن ایکشن ہوں گے۔