ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے، شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

ارشد ندیم آبائی علاقے میاں چنوں پہنچ گئے، شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

ارشد ندیم کا میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ارشد ندیم کے استاد رشید ساقی، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی۔ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔