لندن:(ویب ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی اہلیہ کیری نے لندن کے مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔
انگلینڈ کے وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کی اہلیہ اور نومولود بیٹی بالکل خیریت سے ہیں۔
واضح رہے کہ بورس جانسن اور کیری کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو 2020 میں پیدا ہوا تھا۔
قبل ازیں جانسن نے کیری سے پہلے دو شادیاں کیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ سے ان کے 4 بچے ہیں۔