برطانوی عدالت کا جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ

Published On 10 December,2021 05:24 pm

لندن:(دنیا نیوز)برطانوی ہائی کورٹ نے امریکا کی ہزاروں خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر شائع کرنے والے صحافی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کر نے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے جولین اسانج کو اپیل کا حق دیتے ہوئے انہیں امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

جولین اسانج کی منگیتر کا کہنا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گی۔

خیال رہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج 2019سے برطانوی جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے 2010اور 11میں امریکا کی خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر شائع کردی تھی۔

2011 سے 2019 تک جولین اسانج نے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانہ میں پناہ لے رکھی تھی۔
 

Advertisement