ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) کرکٹ کی تاریخ ساز سیریز ایشز میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو مسلسل دوسرا ٹیسٹ ہرا دیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے چار سو تہتر اور دو سو تیس رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر کے مہمان کھلاڑیوں کو چار سو اڑسٹھ رنز کا ہدف دیا۔
دو سو چھتیس رنز پر آؤٹ ہونے والے انگلش بلے باز دوسری اننگز میں پہاڑ جیسے ہدف تلے دبے رہے، ایک سو بانوے رنز پر آؤٹ ہو گئے، کینگروز نے 275 رنز کی فتح سمیٹ کر پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ایک سو تین اور اکاون رنز کی شاندار پرفارمنس دینے والے لبے شینے مین آف دی میچ قرار پائے۔