لندن میں 30 فیصد کورونا مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

Published On 13 December,2021 12:57 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ لندن میں 30 فیصد مریضوں کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی منسٹر مائیکل گوو کا کہنا ہے کہ لندن میں 30 فیصد مریض اومی کرون میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں مزید پابندیاں نہ لگائی گئیں تو جنوری میں اومی کرون کی بڑی لہر آنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اپریل کے آخر تک کورونا کی نئی قسم سے اموات کی تعداد 25 سے 75 ہزار تک جا سکتی ہے۔ اُدھر امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
 

Advertisement