کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 244 نئے مریض سامنے آ گئے

Published On 13 December,2021 08:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق، 244 نئے مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 836 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 48 ہے، ملک میں 12 لاکھ 89 ہزار 293 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 409 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 نئے مریض سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement