کراچی:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے سندھ سکولز کرکٹ لیگ فروری سے شروع کرنے کیا اعلان کردیاہے۔
پی سی بی کی جانب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ لیگ کے پہلے مرحلے میں 239 میچز کھیلے جائیں گے جو صوبے کے 30 مختلف اضلاع میں منعقد ہوں گے ،لیگ میں 240 ٹیموں کے مجموعی طور پر 3850 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر لیگ کی 30 بہتریں ٹیموں کے مابین 24 میچز کھیلے جائیں گے ،ٹاپ کرنے والی 6ٹیمیں سندھ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی ۔
سندھ سکولز کرکٹ لیگ پر مجموعی طور پر 27 ملین روپے خرچ ہوں گے اورتمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔