انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

Published On 16 January,2022 07:34 pm

پورٹ آف سپین:(دنیا نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، کپتان یش دھل نے 82 رنز کی شاندار باری کھیلی ۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقی بلے باز 187 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ، ڈیوالڈ بریویس 65 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

بھارت کی جانب سےوکی اوستوال نے 5 شکار کیے جبکہ آئر لینڈ اور زمبابوے نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔

 

Advertisement