کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر

Published On 07 February,2022 10:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر بن گئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے تین شاندار کیچ پکڑے جس کے بعد ان کے پی ایس ایل میں کیچز کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے جن کے پی ایس ایل کیچز کی تعدا 33 ہے جبکہ بطور وکٹ کیپر سب سے زیاد 52 کیچز کامران اکمل کے ہیں۔